29 جنوری 2018 - 19:34
آیت اللہ نوری ہمدانی: امام خمینی(رہ) اسلام ناب محمدی(ص) کو لوگوں کی زندگیوں میں لے آئے

ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا ہماری تمام تر برکتیں انقلاب اسلامی کی وجہ سے ہیں اور ہمیں لوگوں کی قدردانی کرنی چاہئے کیونکہ امام خمینی(رہ) نے لوگوں کی مدد سے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا اور اسلام کو لوگوں کی زندگیوں میں لے آئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے پولیس رہنماوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب خداوند متعال کی بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری سیاست ثقافت اور اقتصاد اغیار کے ہاتھ میں تھے جبکہ انقلاب اسلامی کے آنے کے بعد ہم لوگ غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزاد و خودمختار ہوگئے ہیں اور اسلام خانقاہوں سے نکل کر لوگوں کی زندگیوں میں آگیا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا اس انقلاب اسلامی کی حفاظت اہمترین واجبات میں سے ہے اور اس انقلاب اسلامی میں کئی شہدا کا خون شامل ہے ان شہیدوں نے حسین بن علی(ع) کی سیرت پر چل کر انقلاب کا پودا لگایا اور ہماری ذمہ داری ہے کہ زینب بنت علی(ع) کی سیرت پر چل کر اس انقلاب کی حفاظت کریں۔

.......

/169